کوٹ ادو میں مبینہ پولیس مقابلے میں دہشتگرد مارا گیا

پیر 11 جنوری 2016 11:08

کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) کوٹ ادو میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ،پولیس کی مطابق ہلاک ہونے والا ملزم بنک ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ کو ٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی مگر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں ایک مسلح شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاک دہشتگرد کی شناخت عمر عرف وسا کے نام سے ہوئی جس سے ہینڈ گرینیڈز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ڈی پی او ملک اویس احمد کے مطابق ملزم ضلع میں ہونے والی متعدد بنک ڈکیتیوں اور دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور 2014ء میں سنانواں میں ہونے والی بنک ڈکیتی کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے ایک سیکورٹی گارڈ کو جاں بحق اور دوسرے کو زخمی کردیا تھا۔پولیس نے ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی ۔

متعلقہ عنوان :