چینی حکام نے اجازت نہ لینے پر چیئرمین ماؤ کا سونے سے بنا مجسمہ گرا دیا
پیر 11 جنوری 2016 00:10
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2016ء)چین میں چیئر مین ماؤ کا سونے سے بنا مجسمہ گرا دیا گیا ہے۔ اس مجسمے کی تعمیر کو ایک ماہ بھی مکمل نہیں ہوا کہ تھا کہ اسے گرا دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس مجسمے کو بنانے کے لیےاجازت نہیں لی گئی تھی۔ 120فٹ اونچے مجسمے پر30 لاکھ یوان ( 314000 پاؤنڈ) لاگت آئی تھی اور اسے مکمل ہونے میں 9 ماہ لگے تھے۔
(جاری ہے)
چین کے پیپلز ڈیلی کے مطابق مقامی حکام نے اس عظیم یادگار کی منظوری نہیں دی، جس کے باعث اسے گرا دیا گیا۔
ایک مقامی شخص نے گارجین کو بتایا کہ میں نے سنا ہے کہ اس مجسمے نے مقامی کسان کی زمین گھیری ہوئی تھی۔ اس مجسمے کو بنانے کے لیے تمام اخراجات سرمایہ داروں کےا یک گروپ نے برداشت کیے تھے۔ سٹیل سے بنے اس مجسمے پر سونے کا پانی چڑھایا گیا تھا۔ چین کے بابائے قوم کا یہ مجسمہ ہینان صوبے کے ژوشیگانگ گاؤں میں بنایا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.