یو اے ای میں جاسوسی پر انڈین شہری کو قید

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 23:03

یو اے ای میں جاسوسی پر انڈین شہری کو قید

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2016ء)متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے اتوار کے روز ایک ہندوستانی شہری کو جاسوسی کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنادی۔ منر عباس کے نام سے شناخت کیے جانے والے شخص کو ابو ظہبی میں وفاقی سپریم کورٹ نے ہندوستانی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کرنے پر سزا سنائی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عباس پر فوجی کشتیوں کی تقل و حمل کی حساس معلومات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ ہندوستانی سفارت خانے سے اس سلسلے میں فوری رابطہ نہیں ہوسکا۔ سزا پوری کرنے کے بعد عباس کو یو اے ای سے بے دخل کردیا جائے گا۔ اس سے قبل 2014 میں ایک ایشیائی شخص کو مبینہ جاسوسی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اس کی شہریت اور نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا ۔ ستمبر 2013 میں یو اے ای کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی شخص کو ایک ملک کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ یو اے ای میں لاکھوں غیر ملکی آباد ہیں جن میں سے زیادہ ترکا تعلق جنوبی ایشیائی ممالک سے ہے۔