Live Updates

حامد خان ایڈ وکیٹ نے ”انصاف ورکرز الائنس “قائم کر کے پارٹی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کااعلان کردیا، ہمیں عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی کے نظر یاتی کارکنوں کے پاس موقعہ ہے کہ وہ پارٹی سے قبضہ مافیا کا پارٹی انتخابات میں مکمل صفایا کر کے پارٹی کے نظر یاتی اور تحر یک انصاف کے مشن کے مطابق کام کر نیوالے پارٹی کے لوگوں کو ووٹ دیں ‘موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور تحر یک انصاف کے پاس سنہری موقعہ ہے کہ ہم پارٹی کو پورے ملک میں منظم کر یں اور آئندہ انتخابات میں ان نااہل حکمرانوں کو سیاسی میدان میں عبر تناک شکست دے دوچار کر دیں ‘لاہور میں اجلاس کے بعد پر یس کا نفر نس

اتوار 10 جنوری 2016 22:19

حامد خان ایڈ وکیٹ نے ”انصاف ورکرز الائنس “قائم کر کے پارٹی انتخابات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف کے سابق وائس چےئر مین حامد خان ایڈ وکیٹ نے ”انصاف ورکرز الائنس “قائم کر کے پارٹی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی کے نظر یاتی کارکنوں کے پاس موقعہ ہے کہ وہ پارٹی سے قبضہ مافیا کا پارٹی انتخابات میں مکمل صفایا کر کے پارٹی کے نظر یاتی اور تحر یک انصاف کے مشن کے مطابق کام کر نیوالے پارٹی کے لوگوں کو ووٹ دیں ‘موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور تحر یک انصاف کے پاس سنہری موقعہ ہے کہ ہم پارٹی کو پورے ملک میں منظم کر یں اور آئندہ انتخابات میں ان نااہل حکمرانوں کو سیاسی میدان میں عبر تناک شکست دے دوچار کر دیں ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روزلاہور میں اپنے گروپ کے اجلاس کے بعد پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر امین ذکی ‘محمد مدنی سمیت دیگر بھی موجودتھے تحر یک انصاف کے سابق وائس چےئر مین حامد خان ایڈ وکیٹ نے کہا کہ ہم نے پورے پنجاب سے پارٹی کے نظر یاتی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر نے کیلئے ”انصاف ورکرز الائنس “بناہے اور ہم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کارکنوں کو پارٹی انتخابات کیلئے متحر ک کر یں اور پارٹی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پر قابض ”قبضہ مافیا “نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور نظر یاتی کارکنوں کے پاس پارٹی انتخابات کی صورت میں ایک موقعہ ہے کہ وہ پارٹی سے قبضہ مافیا کا ہمیشہ کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت سے صفایا کر دیں اور انکو کسی بھی عہدے پر کا میاب نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف کے پہلے ہونیوالے پارٹی انتخابات شفاف نہیں تھے مگر اب پارٹی چےئر مین عمران خان نے پارٹی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے7رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے اور انشاء اللہ اب پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن کمیشن پرانی ووٹر لسٹوں کے حوالے سے ہم سے جو بھی تعاو ن مانگے ہم انکو مکمل سپورٹ کر یں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں حامد خان ایڈ وکیٹ نے کہا کہ پارٹی کی ممبر شپ کیسے ہونی ہے ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا اور آئندہ چند روز میں پارٹی کی ممبرشپ کے حوالے سے بھی حتمی طر یقہ کار طے کر لیا جا ئیگا جسکے بعد پارٹی کی باقاعدہ ممبر شپ کی جائیگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :