سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے

اتوار 10 جنوری 2016 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نور خان ایئربیس پران کاپرتباک استقبال کیا ۔

سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس کے بعد سعودی وزیر دفاع پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ۔ائیرپورٹ پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر حکام نے انھیں رخصت کیا۔واضح رہے کہ تین روزقبل سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔