اقتصادی راہداری منصوبے پر کسی نے مشاورت نہیں کی ،تھر میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں، قائم علی شاہ

اتوار 10 جنوری 2016 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر اعتراضات ہیں ان سے کسی نے مشاورت نہیں کی ،وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے تحفظات ہیں اس لیے حکومت منصوبے کو متنازعہ بنانے کی بجائے تمام جماعتوں کے خدشات کو دور کرے۔

تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کم عمری میں شادی کی وجہ سے ہوتی ہے .وہ مانتے ہیں علاقے میں صحت کی جتنی سہولیات ہونی چاہیئں وہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر میں 16لاکھ لوگ آباد ہیں وہ ہر کسی کے گھر جا کر ان کی تیمارداری کیسے کر سکتے ہیں ؟

متعلقہ عنوان :