اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ اہمیت گوادرکی ہے،منصوبے سے محرومیاں ختم ہونگی ،افتخار چوہدری

اتوار 10 جنوری 2016 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ اہمیت گوادرکی ہے،منصوبے سے عوام کی محرومیاں دور ہونگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارچودھری نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کہیں بھی چلیں جائیں محرومیاں نظر آتی ہیں لیکن ایسے حالات میں اقتصادی راہداری منصوبہ ایک امید کی کرن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کی بجائے گوادر میں ہوتی تو زیادہ موثر ہوتی کیونکہ گوادر کو اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اور بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے تین اہم منصوبے ابھی میں زیر التواء ہیں جنہیں جلد از جلد مکمل کرنا ہو گا۔