گوادر کے لوگوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ختم کی جائے،شراکت داری میں مقامی لوگوں کی سرمایہ کاری یقینی بنائی جائے،بلوچستان کی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے،بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے میں وفاقی حکومت سے مطالبہ

اتوار 10 جنوری 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گوادر کے لوگوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ختم کی جائے،شراکت داری میں مقامی لوگوں کی سرمایہ کاری یقینی بنائی جائے،بلوچستان کی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے۔

اتوار کو بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے زیر اہتمام پاک چین اقتصادی راہداری پر ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں،گوادر کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اورملازمتوں میں ترجیح دی جائے ، ماہی گیروں کو متبادل روزگار اور مقامی افراد کو فنی تعلیم فراہم کی جائے،گوادر کے عوام کی ہزاروں ایکڑ زمین ان کے حوالے کی جائے،گوادر کوترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جائے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا کہ گوادر کے عوام یتیم کرنے کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں، گوادر کے لوگوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ختم کی جائے،شراکت داری میں مقامی لوگوں کی سرمایہ کاری یقینی بنائی جائے،بلوچستان کی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :