ایاز صادق جعلسازی کے ذریعے دوبارہ قومی اسمبلی پہنچے ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوہدری شیر علی کے رانا ثنااللہ پر لگائے گئے قتل کے الزامات نظر کیوں نہیں آتے‘کرپٹ افسران سرائیکی وسیب میں لوٹ مار کرتے ہیں،مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت، مظفرگڑھ میں کول پاور پلانٹ لگائے جانے کیخلاف 30 جنوری کو دھرنا دینے کا اعلان

اتوار 10 جنوری 2016 20:04

ایاز صادق جعلسازی کے ذریعے دوبارہ قومی اسمبلی پہنچے ‘قانون نافذ کرنے ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایاز صادق کو جعلی اسپیکر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق جعلسازی کے ذریعے دوبارہ قومی اسمبلی پہنچے ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوہدری شیر علی کے رانا ثنااللہ پر لگائے گئے قتل کے الزامات نظر کیوں نہیں آتے‘کرپٹ افسران سرائیکی وسیب میں لوٹ مار کرتے ہیں۔

اتوار کو ملتان پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں جمشید دستی نے ایک بار پھر حکومتی ارکان پر تنقید کے نشتر چلا دئیے۔ اس موقع پر انہوں نے مظفرگڑھ میں کول پاور پلانٹ لگائے جانے کے خلاف 30 جنوری کو دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق جعلی اسپیکر ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو شہباز شریفا اور رانا مشہود کو قاتل قرار دے کر ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوہدری شیر علی کے رانا ثنااللہ پر لگائے گئے قتل کے الزامات نظر کیوں نہیں آتے۔جمشید دستی نے بیوروکریسی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ افسران سرائیکی وسیب میں لوٹ مار کرتے ہیں۔ جمشید دستی نے شاہد آفریدی کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی قوم کے ہیرو ہیں‘ انہیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے تھا۔