بھارتی پنجاب کی پولیس کا فوجی چوکی کے قریب سے مشتبہ پاکستانی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

اتوار 10 جنوری 2016 20:02

نئی دہلی/ چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) بھارتی پنجاب کی پولیس نے فوجی چوکی کے قریب سے مشتبہ پاکستانی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بٹالہ پولیس نے جاسوسی کے الزام میں 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جو چندھی گڑھ کے قریب ڈیرہ بابا نانک کے علاقے کی تصاویر بنا رہا تھا۔

(جاری ہے)

مشتبہ شخص وک شام سوا تین بجے کے قریب فوجی چیک پوسٹ کے قریب ایک جھاڑی میں چھپے ہوئے گرفتار کیا گیا۔گرفتار شخص ہرپریت سنگھ کا تعلق ضلع بٹالہ کے علاقے قاضی موری سے ہے ۔پولیس کا کہنا ہے ملزم نے فوجی لباس پہن رکھا تھا اور وہ خاصہ پوسٹ کی ریکی کررہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے فوجی ٹینکوں اور عمارتوں کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :