ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن سے چےئرمین،وائس چےئرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کے فوری اعلان کا مطالبہ،بلدیاتی نظام کو فعال بنانے کی بجائے غیر فعال کیاگیاہے‘ میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب میں غیرضروری تاخیرکی جارہی ہے‘ مخصوص نشستوں پر انتخابات کا نہ ہونا ووٹرز کو ووٹ سے محروم کرنا ہے،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس

اتوار 10 جنوری 2016 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارنے الیکشن کمیشن سے چیرمین،وائس چیرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کافوری اعلان کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،بلدیاتی نظام کو فعال بنانے کے بجائے غیر فعال کردیاگیاہے، میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب میں غیرضروری تاخیرکی جارہی ہے،مخصوص نشستوں پر انتخابات کا نہ ہونا ووٹرز کو ووٹ سے محروم کرنا ہے۔

وہ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

فاروق ستارنے کہا کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات فوری طورپرکرائے جائیں،کچھ حلقوں میں رہنے والے بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ براہ راست تینوں مراحل کے انتخابات ہو چکے،مخصوص نشستوں کے انتخابات کا اعلان بھی تک نہیں ہوا ،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی اداروں کے شیڈول کااعلان کیوں نہیں کررہا۔فاروق ستار نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹراوروزیربلدیات کے ڈیڑھ 2ماہ میں کیے گئے اخراجات غیرقانونی ہیں،بلدیاتی نظام کو فعال بنانے کے بجائے غیر فعال کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب میں غیرضروری تاخیرکی جارہی ہے،مخصوص نشستوں پر انتخابات کا نہ ہونا ووٹرز کو ووٹ سے محروم کرنا ہے۔