اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں نومولود بچے کی لاش برآمد، پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری۔2016ء)وفاقی دارلحکومت کے علاقہ ایف الیون ٹو میں نومولود بچے کی لاش برآمد،لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی دارلحکومت کے علاقہ ایف ایلیون ٹو میں ایک نامولود بچے کی لاش برآمدکی گئی،پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے لاش پمز ہسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی،اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔