سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے،سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں گفتگو، سعودی عرب کیلئے پاکستان بہت اہم ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں ،خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں،تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے،سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان

اتوار 10 جنوری 2016 18:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے،سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے ،سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کیلئے پاکستان بہت اہم ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس سے قبل سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان پہنچے تو وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نور خان ایئربیس پران کاپرتباک استقبال کیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔