اجتماعی جوڑوں کی شادی کی تقر یب‘بلاول بھٹوزرداری کی شادی کیلئے بھی دعاکی گئی

اتوار 10 جنوری 2016 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے اجتماعی جوڑوں کی شادی کی تقر یب میں پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کی شادی کیلئے بھی دعا کر دی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز بحریہ ٹا ?ن میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جس کاانتظام امیر بیگم ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے کیاگیاجبکہ اس سے اپنے خطاب میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مبارکباد دیتے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بلاول بھٹوزرداری کی شادی کی دعا کی اور کہا کہ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب کے بعد دعا کرتے ہیں کہ بلاول کی شادی بھی جلد ہوجائے تاکہ اس میں بھی یہ سب لوگ شرکت کرسکیں۔