یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کا معاملہ ، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایپلٹ بینچ کی تشکیل کی درخواست کردی

اتوار 10 جنوری 2016 15:30

یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کا معاملہ ، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایپلٹ بینچ کی ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری- 2016ء) پی سی بی نے لیگ سپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر آئی سی سی کو ایپلٹ بینچ تشکیل دینے کی باقاعدہ درخواست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی طرف سے کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یاسر شاہ کے ساتھ نرمی برتے کیوں کہ انہوں نے نادانستگی میں اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوا استعمال کی تھی ، آئی سی سی ایپلٹ ٹربیونل بنا دے جس کے بعد پی سی بی ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل کرے گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق لیگ سپنر کے ڈوپ ٹیسٹ پر آئی سی سی سے تاحال اپیل نہیں کی تاہم کرکٹ بورڈ نے جلد اپیل دائر کرنے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیااور اس حوالے سے لیگل اور میڈیکل پینل نے کام شروع کردیاہے ۔ واضح رہے کہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث یاسر شاہ ہر طرز کی کرکٹ سے معطل ہیں اور اسی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے آج روانہ ہونے والے قومی سکواڈ میں شامل نہیں ہیں ۔