سال 2014ء سے جون 2015ء تک چیلسی فٹبال کلب کی جانب سے تنخواہوں کی مد میں ادا کی گئی رقم میں ڈھائی کروڑ پاونڈ اضافہ

اتوار 10 جنوری 2016 14:29

سال 2014ء سے جون 2015ء تک چیلسی فٹبال کلب کی جانب سے تنخواہوں کی مد میں ادا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء)چیلسی فٹبال کلب کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کے مطابق جون 2014 سے جون 2015 تک کلب کی جانب سے تنخواہوں کی مد میں ادا کی گئی رقم میں ڈھائی کروڑ پاونڈ کا اضافہ ہوا ہے۔کلب کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق چیلسی اب 215 ملین پونڈ سالانہ تنخواہوں پر خرچ کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ چیلسی پریمئر شپ میں تنخواہوں پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا کلب بن گیا ہے۔

چیلسی فٹ بال کلب کے مینیجر مورینو برطرف نسل پرستانہ سلوک پر چیلسی کے مداح کی معافی دوسرے نمبر پر مانچسٹر یونائٹڈ ہے جس کی تنخواہوں کا خرچہ 203 ملین پاوٴنڈ ہے جبکہ 193ملین پونڈ کے ساتھ مانچسٹر سٹی تیسرے نمبر پر ہے اور چوتھے نمبر پر آرسنل ہے جس کا سالانہ تنخواہوں کا بل 192 کروڑ ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سنہ 2015 میں چیلسی نے پریمئر لیگ کے ساتھ لیگ کپ بھی جیتا تھا۔

گوشواروں میں یہ نہیں ظاہر کیا گیا ہے کہ اس رقم میں سے کتنی کھلاڑیوں پر خرچ کی گئی ہے اور کتنی کلب کے دیگر عملے کو ادا کی گئی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ سیزن میں چیلسی کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر کلب اس وقت 14 نمبر پر ہے۔گزشتہ برس کے چیمپئین چیلسی کی موجودہ سیزن میں خراب کاکردگی دنیا بھر میں شائقینِ فٹبال کے لیے باعثِ حیرت بنی ہوئی ہے۔