ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس نے بریسبین انٹر نیشنل ٹینس ڈبلز ایونٹ اپنے نام کر لیا

اتوار 10 جنوری 2016 11:20

ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس نے بریسبین انٹر نیشنل ٹینس ڈبلز ایونٹ اپنے ..

بریسبین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری- 2016ء) بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگس نے بریسبین انٹر نیشنل ٹینس ڈبلز ایونٹ اپنے نام کر کے 2016ء کا شاندار آغاز کر دیا ۔ 2016ء کے شروع ہوتے ہی ٹینس سیزن کا بھی آغاز ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بریسبین انٹر نیشنل ٹینس کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی جرمن ٹیم کے خلاف ان ایکشن ہوئی ۔ ایونٹ میں بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اور سوئس پلیئر کے ساتھ مل کر جرمن کھلاڑیوں کو ناکو چنے چبوائے ۔ ثانیہ مرزا کی جوڑی نے 5-7 اور 1-6 کے سٹریٹ سیٹس سے فتح سمیٹ کر 2016ء میں پہلا ٹینس ایونٹ اپنے نام کر لیا ۔