کراچی کنگز کی تقریب رونمائی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کیلئے درد سر بن گئی
ہفتہ 9 جنوری 2016 23:22
کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) پاکستان سپرلیگ میں شامل فرنچائز کراچی کنگز کی تقریب رونمائی نیشنل سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کیلئے درد سر بن گئی ۔
(جاری ہے)
قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 10 جنوری سے ہو رہا ہے اور نیشنل سٹیڈیم میں کراچی وائٹس اور کے آر ایل کا میچ شیڈول ہے لیکن کراچی کنگز کی لانچنگ کے موقع پر سٹیج گراؤنڈ کے وسط میں لگا دیا گیا جہاں رکھی کرسیوں نے وکٹوں کی سطح کو خطرے میں ڈال دیا۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے ایونٹ کیلئے وکٹیں تیار کی جا چکی تھیں تاہم تقریب کے انعقاد نے ان کی سطح شدید متاثر کرنے کا خدشہ پیدا کردیا اور گراؤنڈ سٹاف کو اب ایک روز میں وکٹوں کے ساتھ ہی آؤٹ فیلڈ کی بہتری پر نئے سرے سے کام کرنا پڑے گا کیونکہ سینکڑوں افراد کے چلنے پھرنے کی وجہ سے وکٹوں اور اطراف کو نقصان پہنچا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.