پٹھان کوٹ واقعہ کی شفاف انداز میں تحقیقات کر رہے ہیں، سچ سامنے لایا جائے گا،نوازشریف
پٹھان کوٹ واقعے کے باوجود پاکستان اور بھارت مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں،جان کیری
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی شفاف انداز میں تحقیقات کر رہے ہیں، سچ کو سامنے لایا جائے گا،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیگا جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے کے باوجود پاکستان اور بھارت مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، دہشت گردی کیخلاف جنگ اور پاک بھارت تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔جان کیری نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پاک بھارت مذاکرات خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزراء اعظم کا قائدانہ کردار بہت اہم ہے،دہشتگرد پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،دونوں ملکوں کو مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں ۔
اس موقع وزیراعظم نوازشریف نے انہیں یقین دلایا کہ پٹھانکوٹ واقعے میں شفاف انداز میں تحقیقات کر رہے ہیں اور اسکے نتائج سامنے لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ کر رہے ہیں،پاکستان کے تمام ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گامزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.