وفاقی پولیس کی کارروائیاں ،23بھکاریوں سمیت 29 ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء)وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران23بھکاریوں سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی ، مو با ئل فون ، شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران23 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہسی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم ذیشان حیدر کے انکشاف و نشا ند ہی پر نقدی اورمو با ئل فون بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دور ان گشت ملزم سمیع اﷲ جو افغا نستان کا رہا ئشی ہے متعلق داخلہ پاکستان کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم محمد صدیق کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم ملک جہاں سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے بغیر اجا زت کھلا ڈیزل فروخت کر نے پر دو ملزمان علی نو اب اور اکرم خا ن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔