جیکب آبادمیں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں عوام کے لیے وبال جان بن گئیں حادثات معمول بن گئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء)جیکب آبادمیں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں عوام کے لیے وبال جان بن گئیں حادثات معمول بن گئے دھول مٹی سے موذی امراض پھیلنے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں نکاسی آب کے نالوں اور پانی کی لائینیں بچھانے کے لیے شہر کے گلی محلوں میں کھدائی کی گئی ہے اورکئی محلوں میں کیے گئے گڑھے اب تک بند نہیں کیے گئے ہیں ٹوٹی سڑکوں اور کھلے گڑھوں کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں جس کی وجہ سے ضعیف عورتیں ،بچے اور نوجوان زخمی ہوچکے ہیں کھدائی کے بعد روڈ وں کی تعمیر بھی نہیں کی گئی ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے ہروقت پوراشہر مٹی دھول کی زد میں رہتاہے روڈ راستوں پر اڑنے والی مٹی دھول سے موذی امراض پھیلنے لگے ہیں اور سینکڑوں شہر یپیٹ ،سانس اور آنکھوں کے امراض میں مبتلاہوگئے ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر ہاشم قریشی نے بتایاکہ گندگی اور مٹی کی وجہ سے آنکھوں کے امراض بڑھ رہے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ دن میں تین چار مرتبہ منہ کو دھوئیں اوراپنی آنکھیں صاف رکھیں مٹی دھول سے بچانے کے لیے چشمہ بھی ؂پہنیں ۔