دبئی سے میت نہ لانے کی ذمہ داری پی آئی پر نہیں مقامی کمپنی پر ہے ، ترجمان

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:42

دبئی سے میت نہ لانے کی ذمہ داری پی آئی پر نہیں مقامی کمپنی پر ہے ، ترجمان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء)قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے وضاحت کی ہے کہ دبئی سے میت نہ لانے کی ذمہ داری پی آئی پر نہیں بلکہ مقامی کمپنی پر ہے اس کے بارے میں شکایت بھی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے دبئی آفس کی شکایت پر متعلقہ عملے کو معطل کیا گیا ہے اور انکے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے واحد فضائی کمپنی ہے جو اپنے ہم وطن لوگوں کی میتیں بیرون ملک سے لاتی ہے اور اس پر چارجز بھی نہیں لئے جاتے ۔