جمس کی ہائرنگ کمیٹی کا اجلاس چوتھی بار بھی ملتوی خعملے کا کانٹریکٹ ختم کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

جمس میں سیاسی مداخلت کرکے تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مزاحمت کریں گے ، صدر شہری اتحاد کا اعلان

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) جمس کی ہائرنگ کمیٹی کا اجلاس چوتھی بار بھی ملتوی عملے کا کانٹریکٹ ختم کوئی فیصلہ نہ ہوسکاجمس میں سیاسی مداخلت کرکے تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مزاحمت کریں گے شہری اتحادکے صدرکااعلان تفصیلات کے مطابق یوایس ایڈ کے تعاون سے جیکب آبادمیں قائم کی گئی جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے معاملات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں وقت پر بجٹ جاری نہ ہونے اور عملے کی بھرتی میں تاخیر کی وجہ سے اس ادارے کا باقاعدہ افتتاح بھی نہیں ہوسکا ڈائریکٹر کی ذاتی کاوشوں سے مریضوں کی او پی ڈی کا آغاز کیاگیا لیکن اب ڈائریکٹر سمیت ادارے میں کام کرنے والے عملے کا کانٹریکٹ بھی 31دسمبر کو ختم ہوگیاہے اور انہیں دسمبر کی تنخواہ بھی نہیں ملی نہ ہی عملے کے کانٹریکٹ کو بڑھانے کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ کیاگیاہے ادویات کی خریداری جمس کو باقاعدہ چلانے کے لیے عملے کی بھرتی ودیگر امور کے لیے چاربار ہائرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیاگیالیکن ممبران کے نہ پہنچنے کی وجہ سے چار بار ہی اجلاس ملتوی کیاگیاایسی صورتحال میں جمس میں کام کرنے والے عملے میں مایوسی و بے چینی پھیل گئی ہے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر شہری اتحاد اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اکرم ابڑونے کہاہے کہ پی پی کسی اچھے آدمی کو کام کرنے نہیں دیتی وہ چاہتے ہیں کہ اپنی مرضی کا افسرلگائیں کرپٹ افسران کی وجہ سے آج جس طرح شہر زبوں حالی کاشکارہے اسی طرح جمس کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ واحد ادارہ ہے جوعوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کررہاہے منتخب نمائندے چاہتے ہیں کہ وہ سفارشی عملہ بھرتی کریں جن میں نہ ہی اہلیت ہوگی اور نہ ہی وہ کام کریں گے جمس میں سیاسی مداخلت بند نہ کی گئی تو روڈ پر نکل کر مزاحمت کریں گے تحریک اہلسنت کے عبدالخالق قادری نے کہاکہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے افسران اپنی ذمیداریاں اداکرنے کے بجائے بنگلوں کی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں جمس کو آزاد خودمختیار ادارہ بنایا جائے اور سیاسی مداخلت سے اسے پاک کیاجائے بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے ،پی پی ایم این اے سیل کے انچار ج میر فاروق خان جکھرانی کاکہنا تھاکہ جمس ہماراادارہ ہے اس پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے جمس میں ہونے والی چوری کو بھی جلد بے نقاب کیاجائے گاکوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس حوالے سے ایس ایس پی نے تحقیقات شروع کردی ہے ادارے کو مکمل فعال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔