لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی ،علامہ ساجد قادری

ممتازقادری کی حمایت میں آواز اٹھانا ہمارا بنیادی حق ہے جماعت اہلسنت بلوچستان

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) جماعت اہلسنت بلوچستان کا قافلہ علامہ مفتی عاطف مدنی علامہ شعیب قادری علامہ ذیشان احمد مدنی کی زیر قیادت کراچی میں بروز اتوار منعقد ہونیوالی لبیک یارسول اﷲ ﷺ کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ روانگی سے قبل جماعت اہلسنت کے نائب امیر علامہ مفتی محمد ساجد قادری علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبیک یارسول اﷲ ﷺ کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور تحفظ ناموس رسالت کی جذبہ پر وان چڑھیگا، کانفرنس کل بروز اتوار نشترپارک کراچی میں منعقد ہوگی جس میں جید علماء کرام اور قائدین اہلسنت حضرت علامہ مفتی خادم حسین رضوی علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی جرنیل اہلسنت محمد ثروت اعجاز قادری سید شاہ تراب الحق قادری سید شاہ اویس نورانی و دیگر قائدین تحفظ ناموس رسالت اور غازی ملک ممتاز حسین قادری کی حمایت میں خطابات فرمائیں گے انہوں نے کہا کہ غازی ملک ممتازحسین قادری سچے عاشق رسول ﷺ اور امت مسلمہ کے عظیم ہیرو ہیں اور انکی حمایت ہمارا بنیا دی حق ہے پاکستان جمہوری ملک ہے تو یہاں پر بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور کوئی بھی ہم سے یہ بنیادی حق نہیں چھین سکتا ہم تحفظ ناموس رسالت کے سپاہی کی حمایت جاری رکھیں گے اور راستے میں آنیوالی ہر روکاٹ کو یا رسول اﷲ ﷺ کا نعرہ لگاتے ہو ئے دور کرتے ہوئے منزل پر ضرور پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :