اردو ادب کے شاعر احمد فراز کا 85واں یوم پیدائش 14جنوری کو منایا جائے گا

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:12

عارف والا۔9 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء)اردو ادب کے منفر د شاعر احمد فراز کا 85واں یوم پیدائش 14جنوری کو منایا جائے گا۔ وہ14 جنوری 1931 کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سید احمد شاہ جبکہ احمد فراز ان کا تخلص تھا۔

(جاری ہے)

احمدفرازکے مجموعہ کلام میں تنہاتنہا ،درد آشوب ،نایافت ،بے آواز گلی کوچوں میں ،پس انداز موسم جیسی خوبصورت کتب کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔

احمد فراز کو آدم جی ادبی ایوارڈ ،اباسین ایوارڈ ، بھارت کا ٹاٹا ایوارڈ ،کینڈا کی جانب سے اکیڈمی آ ف اردو لٹریچر ایوارڈ، ستارہ امتیاز ،ہلال امتیاز اور بہت سے ملکی اورغیر ملکی ایوارڈز واعزازات سے نواز گیاتھا۔احمدفرار کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔احمدفراز گردوں کی بیماری کے باعث 25اگست2008 کو انتقال کرگئے تھے۔