سیالکوٹ میں کھیلوں کے میدانوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ڈی سی او

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:12

سیالکوٹ۔9 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء)سیالکوٹ میں کھیلوں کے میدانوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ، وہاں پر کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ کھلاڑی اپنی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر آصف طفیل نے قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان مظہر فرید، زمان بٹ، اسد والی بال کلب چٹی شیخاں کے بانی طارق بٹ شان اور چودھری اکرام سے ملاقات کے دوران کیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی عدنان محمو د اعوان، ٹی او پلاننگ ، سجاد خاں، ایگزیکٹیو انجینئر پرونشل روڈ محمد امتیاز،ڈی ڈی روڈ طارق چٹھہ اور ڈی ڈی او ہاوٴسنگ رحیل اختر کے علاوہ ضلعی اور ٹریفک پولیس کے نمائندگان نے شرکت کی۔