واپڈا کو 139 ارب روپے کا ٹیکہ

چوری یا دن دیہاڑے ڈاکہ، واپڈا بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کے 139 ارب روپے لوٹ لئے گئے۔ آڈٹ رپورٹ -132012ء نے سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) کسی نے کروڑوں کی بجلی مفت جلائی، کسی نے اربوں کے اثاثوں پر ہاتھ صاف کیا۔ چور تاریں، ٹرانسفارمر، گاڑیاں سب لے اڑے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی خزانے کو 139 ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا، ادارے بے بس، انکوائریاں بے کار۔

(جاری ہے)

چوروں نے واپڈا کو بخشا نہ بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کو، کوئٹہ الیکٹرک میں 75 ارب روپے، سکھر الیکٹرک میں 34 ارب اور پشاور الیکٹرک میں 25 ارب روپے کے ڈاکے پڑ گئے، کسی نے روکا نہ ٹوکا۔

چور واپڈا کے دفاتر سے ساڑھے 9 کروڑ کا سامان اور گاڑیاں لے اڑے تو کنڈا مافیا نے بھی 59 کروڑ کی بجلی کے مزے لوٹے۔یہی نہیں تربیلا ڈیم سے منسلک ساڑھے 4 کروڑ اور چھوٹے ڈیموں کی 16 کروڑ کی زمین پر بھی قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ لئے اور واپڈا اور متعلقہ اداروں میں 16 ارب روپے کا سامان بھی پڑے پڑے ناکارہ ہو گیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :