مزدوروں کو 13 ہزار سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:03

کراچی لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء)وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت اصغر علی خان جونیجو نے کہا ہے کہ مزدوروں کو تیرہ ہزار سے کم اجرت دینے والی صنعتوں اور فیکٹریز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کراچی سائٹ کے دورہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اصغر علی خان جونیجو نے کہا کہ مزدوروں کی دوران ملازمت علاج و معالجے کی سہولت میں اگر اسپتالوں نے بھی غفلت کی تو ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے صنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا۔صنعتکاروں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے سے متعلق کیے گئے سوال پر اصغر علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے اس معاملے پر بات کی ہے تاہم انھوں نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔ ۔