پاکستان کی سیاسی جماعتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اختلافات حل کریں ،منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے، یہ پاکستان کی ترقی اور فوائد کا ضامن ہوگا،ترجمان چینی سفارتخانہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو اختلافات دوستانہ طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ہفتہ کو چین کے سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانا اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

اقتصادی راہداری منصوبے پر پاکستان اور چین کے مابین مثالی تعاون موجود ہے اور اسے دونوں ممالک کے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے ،یہ منصوبہ پاکستانی عوام کے لئے ترقی اور فوائد کا ضامن ہو گا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق بہتر رابطوں اور تعاون کے ذریعے موجودہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے میں کامیاب ہونگے تا کہ اس کے لئے بہتر ماحول بنایا جا سکے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ راہداری منصوبہ پر فعال طریقے سے کام کرنے اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور اس کے ٹھوس فوائد دونوں ممالک کے عوام تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :