چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا آئی ٹی سیکشن کا دورہ ،سسٹم کی بحالی پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے ہفتہ کو عدالت عالیہ کے آئی ٹی سیکشن، ارجنٹ سیل اور کاپی برانچ کا دورہ کیااور سسٹم کی بحالی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

فاضل چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تمام مقدمات حسب معمول سماعت کیلئے عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ ارجنٹ سیل اور کاپی برانچ پہلے ہی معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے مختصر عرصہ میں تکنیکی خرابی کو دور کرنے اور تمام ریکارڈ کوبحال کرنے پر عدالت عالیہ کے آئی ٹی سیکشن کے تمام ملازمین اور افسران کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :