کوہستان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے جاری منصوبوں میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے ، ملک معشوق الرحمن

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:01

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) لوئر کوہستان سے پیپلز پارٹی کے رہنما ملک معشوق الرحمن نے کہا ہے کہ کوہستان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے جاری پروجیکٹس پر مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے ، تمام کنٹریکٹرز اور چائنہ کمپنیاں مقامی افراد کے ہنر اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کریں۔ سکیل ایک سے چودہ تک ڈسٹرکٹ کیڈرپوسٹوں پر مقامی افراد کا حق ہے ،جن پر ہر حال میں متاثرین بھرتی ہونے چاہیے ۔

قدرتی وسائل سے مالامال ضلع کوہستان ملک کی تقدیر بدل دیگا۔ بیوروکریسی معاملات فہمی سے کام لے، مقامی افرادنظر انداز کرکے قومی مفاد کو نقصان نہ پہنچائیں ۔ کوہستان میڈیا سنٹرکمیلہ میں بات چیت کرتے ہوئے لوئر کوہستان سے پیپلز پارٹی کے رہنما ملک معشوق الرحمن نے بتایا کہ کوہستان کے باسی ملک کے دیگر پاکستانیوں سے زیادہ قربانی دیتے ہیں انہیں حقوق سے محروم رکھنا ظلم ہے اُن کے حقوق کیلئے ہر فورم پرآواز اُٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

سماجی کارکن شمس الرحمن کوہستانیؔ نے کہا کہ اس وقت کوہستان پاکستان کی معیشت کیلئے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، یہ ضلع قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ، ڈیم سائیڈ پر کام کرنے والی تمام کمپنیاں متاثرین اور مقامی افراد کو بھرتی کرے جن کا ہنر اور مقامی ہونا انتظامیہ اور کمپنیوں کیلئے فائدہ مند ہے ۔ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ضلعے میں مسائل ہی مسائل ہیں جن پر قابو پاناضروری ہے ۔

محمد الیاس نے کہا کہ اداروں اور نئے آنے والے پروجیکٹ میں شفافیت ضروری ہے تاکہ مقامی لوگوں کااعتماد بحال ہو۔ واضح رہے کہ داسو ڈیم ، بھاشا ڈیم اور دیگر چھوٹے بڑے ڈیم ملاکر بارہ ہزار سے زائد بجلی کے منصوبے کوہستان میں بنائے جارہے ہیں جن کے مکمل ہونے سے ملک میں موجود بجلی بحران پر مکمل قابو پالیا جائیگا۔ شرکاء کا موقف رہا کہ ڈسٹرکٹ کیڈرپوسٹوں پر ہر حال میں مقامی افراد بھرتی کیا جائے کیونکہ یہ اُن کا بنیادی حق ہے ۔ انہوں نے بیوروکریسی کو باورکرایا کہ وہ متاثرین کے مابین غلط فہمیاں پیداکرکے ملک کو نقصانہ پہنچائیں ۔ کوہستانی قوم دیگر پاکستانیوں کی طرح محب وطن ہے ،جو اپنی جائیدادوں اور قبروں کو ملک کی مضبوطی کیلئے پانی میں ڈبو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :