مہمند ایجنسی، قبائلی جرگے میں قومی مشران کا پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:59

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) مہمند ایجنسی، قبائلی جرگے میں قومی مشران کا پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاؤن کا اعلان۔ مہمند قبائل نے ملک کی خاطر ہر دور میں جانی و مالی قربانیاں دی ہے۔ امن بحال ہونے کے بعد ایجنسی کے مسائل حل کی جائے۔ ہر تحصیل میں نادرا موبائل ٹیمیں بھیجی جائے۔ نئے سال کے آغاز سے اتفاق و اتحاد سے رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

یکہ غنڈ میں نئے سال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر مہمند سب ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر یکہ غنڈ ریسٹ ہاؤس میں ہفتے کے روز پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ نئے سال کے استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی وقار علی خان نے کی۔

(جاری ہے)

مشترکہ جرگے میں اے پی اے لوئر مہمند نوید اکبر ، اے پی اے اپر مہمند حسیب الرحمن، اے پی اے بائیزئی سید عبداﷲ شاہ اور مہمند ایجنسی کے تمام اقوام کے سرکردہ سینکڑوں قبائلی مشران نے شرکت کی۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خویزئی ، سابق سنیٹر حافظ رشید احمد، ملک نادر منان کوڈا خیل، ملک صاحب داد حلیمزئی، ملک عطاء اﷲ ترگزئی، ملک سید محمود جان، ملک امیر نواز خان، ملک فضل خالق، سلیم سردار ، ملک محمد خان اتمان خیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نئے سال کی آغاز پر اتفاق و اتحاد سے تمام مشکلات کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی دہشت گردی کی جنگ سے سخت متاثر ہوا ہے۔ امن بحالی کے بعد ترقیاتی عمل تیز کیا جائے۔ اور عوام کی صحیح اندراج اور شناخت کیلئے نادرا کی موبائل ٹیمیں دور افتادہ پسماندہ علاقوں کو بھیجوائی جائے۔ کیونکہ عوام کو آجکل شناختی کارڈ کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند قبائلی عمائدین نے حکومت کے شانہ بشانہ جائے تاکہ حجرہ اور جرگہ سسٹم مضبوط ہو۔ قبائلی مشران نے سال 2016 کیلئے عہد کیا کہ تنازعات کی حل کیلئے منصفانہ کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے فاٹا گورنر سپورٹس فیسٹیول کی کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سے قبائل کی شناخت اُجاگر ہوا۔