قومی اہمیت کے حامل منصوبوں پر کے پی کے کے سیاسی لیڈروں کوپہلے بھی اعتماد میں لیاگیا،آئندہ بھی لیتے رہیں گے،امیر مقام

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تمام سیاسی لیڈربشمول خیبرپختونخواکے لیڈر وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اور PML-Nکیلئے قابل احترام ہیں،قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کے حوالے سے خیبرپختونخواکے سیاسی لیڈروں کوپہلے بھی اعتماد میں لیاگیااورآئندہ بھی لیتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتاہوں کہ پہلی دفعہ جوروٹ طے کیاگیاوہی ہے اگرکوئی ثبوت فراہم کرے کہ پہلے سے طے شدہ روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے تواپوزیشن سے آگے میں ہونگا۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کسی فردواحدیاایک صوبے کانہیں بلکہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کی ترقی اورخوشحالی کامنصوبہ ہے تاہم سب سے درخواست ہے کہ سیاست سے بالاترہوکراس منصوبے پرحقائق کومدنظررکھ کربات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے صوبہ خیبرپختونخواسمیت ملک کے تمام صوبے مستفیدہوں گے، بشمول خیبرپختونخوا کسی صوبے کیساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ میراسوال یہ ہے کہ شاہراہ قراقرم پرواقع8اضلاع جس سے اقتصادی راہداری کا روٹ گزرے گایابرہان سے ڈیرہ اسماعیل خان تک جوروٹ جارہاہے وہ خیبرپختونخواہ کاحصہ نہیں لہٰذاسیاست چمکانے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے سے بہترہے کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کوبروقت تکمیل میں توانائی صرف کی جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ان تمام لیڈروں جن کے اقتصادی راہداری کے حوالے سے حقائق پرمبنی تحفظات یاشک وشبہات ہیں دورکرنے کیلئے تیارہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ملاکنڈمیں لعل محمدخان کی اہلیہ کی،درگئی میںPML-Nکے رہنمااسفندیارکی والدہ اورڈپٹی کمشنر کوہستان انعام اللہ کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پرملاکنڈ ڈویژن کے دیگرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنمااورکارکن بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :