ٹی ایم اے سرگودھا کی ٹی ٹی آئی پی برانچ عملہ نے ماہ دسمبر میں ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء)ٹی ایم اے سرگودھا کی ٹی ٹی آئی پی برانچ کے عملہ نے ماہ دسمبر میں ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا فاروق رشید نے اس برانچ کے عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دیگر برانچوں کے عملہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس طرح ریکوری کریں تاکہ ٹی ایم اے کو مالی خسارے سے نکالا جاسکے۔