اسلام آباد میٹروپولیٹن کی27مخصوص نشستوں پر 62امیدواروں مابین مقا بلے کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے انتخابی شیڈول اعلان کیا جائے گا

مخصوص نشستوں میں خواتین کی 17، نوجوانوں کی 3،غیر مسلموں کی 3، ورکرز اور کسانوں کی 3اور ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست شامل ہے، الیکشن کمیشن

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب سے قبل 16جنوری کو اسلام آباد میٹروپولیٹن کی27مخصوص نشستوں پر 62امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، جس کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے شیڈول اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 27مخصوص نشستوں میں خواتین کی 17، نوجوانوں کی 3،غیر مسلموں کی 3، ورکرز اور کسانوں کی 3اور ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست شامل ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کی 17نشستوں کیلئے 25امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ نوجوانوں کی 3نشستوں پر 13غیر مسلموں کی 3نشستوں11، ورکرز کسانوں کی 3نشستوں پر 10اور ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر 3امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان ہو گا اور ایک اندازے کے مطابق20نشستیں مسلم لیگ(ن) جبکہ 7نشستیں پی ٹی آئی کے حصے میں آنے کا امکان ہے۔ مخصوص نشستوں کے انتخاب میں موجودہ بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے چیئرمین 50حصہ لیں گے۔