پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی طالبہ افزانہ رشید کا تعلق حافظ آباد سے نکلا، موت کی خبر ملنے پرگھر میں کہرام

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:30

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ہاسٹل میں مردہ حالت میں پائی جانیو الی طالبہ افزانہ رشید گڑھی اعوان حافظ آباد کی رہائشی تھی۔ جو کہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم۔ایس۔سی ریاضی کررہی تھی۔ متوفیہ کے تین بھائی اورایک بہن ہے۔

(جاری ہے)

دو بھائی سیالکوٹ میں محنت مزدوری کرتے ہیں اور ایک بھائی بیرون ملک مقیم ہے۔ افزانہ رشید چند سال قبل حافظ آباد کے ایک مقامی نجی تعلیمی ادارہ میں طالبات کو پڑھاتی بھی رہی ہے ۔ وہ نہایت ہی محنتی اور قابل بتائی جاتی ہے۔متوفیہ کے گھر جب اسکے مردہ حالت میں پائے جانے کی اطلاع پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :