عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی، ایسی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں

وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا بیان

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) وزارتِ داخلہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق اس وقت عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش مختلف مراحل سے گزر رہی ہے اور اس سلسلے میں اسکارٹ لینڈ یارڈ سے کسی قسم کا مطالبہ قبل از وقت اور بے معنی ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اس کیس میں آج تک برطانیہ سے بھی پاکستان میں گرفتار کسی ملزم کی حوالگی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ میڈیا کے چند حلقوں پر آنے والی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں اور اس قسم کی غیر ضروری قیاس آرائیاں تفتیش پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں اس لئے ان سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :