پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی اراضی نہ لینے کا فیصلہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی اراضی نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کرنے کا معاملہ حل ہو گیا ہے،پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی اراضی حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ہفتہ کونجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کویقین دہانی کرا دی ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی اراضی حاصل نہیں کی جائے گی۔