پیپلز پارٹی وفاق سے تصادم کا سوچ بھی نہیں سکتی ، احتساب پر انتقام ہو گا تو معنی کھو بیٹھے گا، وفاقی وزیر داخلہ وائسرائے لگتے ہیں ، وہ عام معاملات میں غصے سے بولتے اور وزیراعظم سے روٹھ جاتے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق سے تصادم کا سوچ بھی نہیں سکتی لیکن احتساب پر انتقام ہو گا تو معنی کھو بیٹھے ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وائسرائے لگتے ہیں ،عام معاملات میں غصے سے بولتے ہیں اور وزیراعظم سے بھی روٹھ جاتے ہیں۔

وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار وائسرائے لگتے ہیں جو قومی اسمبلی میں ممبران کو ہیڈ ماسٹر کی طرح ڈکٹیٹ کراتے ہیں اور عام معاملات میں بھی غصے میں بولتے ہیں اور تو اور وزیراعظم نواز شریف سے بھی روٹھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق سے تصادم کا سوچ بھی نہیں سکتی لیکن احتساب پر انتقام ہو گا تو معنی کھو بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور سندھ پولیس نے آپریشن کر کے کراچی میں امن دیاہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور قربانیاں کو سراہتے ہیں۔