شمالی وزیرستان میں سال 2016کا پہلا امریکی ڈورون حملہ، کالعدم تحریک طالبان کے رہنماء مولانا نور جانی خیل سمیت 5 دہشتگردہلاک ، مکان تباہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:01

شمالی وزیرستان میں سال 2016کا پہلا امریکی ڈورون حملہ، کالعدم تحریک طالبان ..

میرانشاہ/شوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے منگڑوتی میں سال 2016کے پہلے امریکی ڈورون حملے میں کالعدم تحریک طالبان رہنماء مولانا نور سعید جانی خیل سمیت 5 دہشتگردمارے گئے، علاقے میں ڈرون طیارے کی نچلی پروازوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب شوال کے علاقے منگڑوتی میں امریکی ڈرون طیارے سے مکان پر دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کے 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرمولانا نور سعید جانی خیل بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ سال 2016ء میں پاکستان میں یہ پہلا امریکی ڈرون حملہ ہے۔ علاقے میں ڈرون طیارے کی نچلی پروازوں سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔