صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء)ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی مہم کے دوران کیماڑی، اورنگی ،بلدیہ اور سائٹ زون کے تمام گلی کوچوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے ماحول کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہصفائی مہم کے دوران عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے صفائی ستھرائی اور کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سیوریج کے پانی کی نکاسی ،کچرے وملبہ کے ڈھیروں اور تجاوازت کے خاتمہ پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے صفائی مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں موقع پر موجودبلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے صفائی مہم کیلئے کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے چاروں زونوں میں تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی ،کچرے وملبے کی منتقلی کا کام بروق رفتاری سے جاری ہے شجرکاری پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔