نجی سکول کے تہہ خانے سے سرکاری ریڈیو کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز کی لاش برآمد

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) پولیس نے غوری ٹاؤن فیز5 میں واقع نجی سکول کے تہہ خانے سے سرکاری ریڈیو کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز کی لاش برآمد کی ہے۔اسلام آباد پولیس کو غوری ٹاؤن فیز5 میں واقع ایک سکول کے تہہ خانے میں نامعلوم شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچا دیا اورشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جو ریڈیو پاکستان میں ڈپٹی کنٹرولر نیوز کے عہدے پر فائز تھے۔ محمد الیاس کی موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد کیا جاسکے گا۔ لاش کے قریب سے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی ملا ہے۔ جس کی مدد سے تفتیش کی جارہی ہے۔