ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر کی لاش تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹاؤن سے برآمد

محمد الیاس ٹاؤن فیز فائیو میں کسی سے ملنے گئے،دل کا دورہ پڑنے پر موت واقع ہوئی ،پولیس

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر کی لاش تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹاؤن سے ملی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق غوری ٹاؤن فیز فائیو میں کھڑی گاڑی سے ملنے والی لاش کی شناخت ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جس کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد الیاس کے اہلخانہ نے ان کی گمشدگی کی اطلاع گزشتہ روز تھانہ کورال پولیس کو دی تھی تاہم علی الصبح اہل محلہ نے غوری ٹاؤن میں کھڑی گاڑی کو مشکوک جان کر پولیس کو اطلاع دی جس نے مقتول محمد الیاس کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔

آن لائن کے رابطہ کرنے پر تھانہ کورال پولیس نے بتایا کہ محمد الیا سکی موت طبی ہے جو کہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے گزشتہ رات ان کے بیٹے عاطف الیاس کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ پولیس کو ملنے والی معلومات کے مطابق محمد الیاس ٹاؤن فیز فائیو میں کسی سے ملنے گئے تھے اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوئی ہے جبکہ اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے جبکہ ابتدائی چیک اپ کے لئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لی گئی ہے

متعلقہ عنوان :