بلاول بھٹو زرداری مرحوم سلمان تاثیر کے گھر پہنچ گئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گذشتہ روز سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گھر پہنچ گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گذشتہ روز بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔

انہوں نے سلمان تاثیر کے اہل خانہ سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سلمان تاثیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پیپلز پارٹی کے بانی اور ان کے نان ذوالفقار علی بھٹو کے پرانے ساتھی اور پیپلز پارٹی کے سپاہی سلمان تاثیر کی یاد میں آج بھی ان کے دلوں میں زندہ ہے۔ پوری پارٹی ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔