فیصل آباد،کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری افسر کو حبس بے جاں میں رکھنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری افسر کو حبس بے جاں میں رکھنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں ملزمان کامران وغیرہ کے خلاف پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بیلف افسر آفتاب نے موقف اختیار کیا کہ وہ مصباح سکول میں 6سالہ بچی کو بازیاب کروانے کے لئے گی ، جہاں پر ملزمان کامران وغیرہ نے اسکو زبردستی حبس بے جامیں رکھ کر کار سرکار میں مداخلت کی اور اسکا موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی ، ملزمان نے کئی گھنٹے سکول میں بند رکھا اور زدوکوب بھی کیا ، پولیس نے آفتاب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :