کراچی، پاکستان بازار حملہ کیس، 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان بازار پولیس پر حملہ کیس میں تفتیشی افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔2014 میں ہونے والے پاکستان بازار پولیس حملہ کیس کی سماعت ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے گواہ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر اورنگزیب جدون ریاض اور نصیر سمیت 5پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر گرفتار ملزم عثمان کے خلاف نہ گواہ پیش کررہا ہے نہ خود پیش ہورہا ہے ، عدالت نے ایس ایس اپی ویسٹ کو پانچوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ پولیس اہلکار گزشتہ کئی سماعتوں پر پولیس حملہ کیس کے ملزم عثمان کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ملزم پر تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پولیس پر حملے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :