جے ٹی آئی نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزم الطاف حسین تک رسائی کیلئے انٹرپول کیساتھ رابطے کیلئے خط لکھ دیا
ہفتہ 9 جنوری 2016 16:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے ٹی آئی) نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں نامزد ملزم الطاف حسین تک رسائی کیلئے وزارت داخلہ کو انٹرپول کے ساتھ رابطے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ خط انٹرپول کے توسط سے برطانوی حکام اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کو پہنچایا جائے گا۔ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ٹیم نے نامزد ملزموں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین، محمد انور اور افتخار حسین تک رسائی کے لئے انٹرپول اور وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں درخواست کی گئی ہے کہ تینوں افراد ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس نامزد ملزم ہیں اور ان سے تفتیش کے لئے رسائی درکار ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق خط میں عمران فاروق قتل سے متعلق لندن میں موجود شواہد تک بھی رسائی مانگی گئی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سفارتی ذرائع سے برطانوی حکام کو ان شواہد تک رسائی کے لئے بھی درخواست کرے گی۔ خط میں مقتول ڈاکٹر عمران فاروق کی لندن میں مقیم اہلیہ تک رسائی کی بھی درخواست کی گئی ہے جو کیس کی ایک اہم گواہ ہیں اور ان کے پاس قتل کیس سے متعلق اہم معلومات بھی ہیں جبکہ جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں کیس کے ثبوت اور شواہد اکٹھے کرنے کے لئے ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تفتیشی افسر شہزاد ظفر چودھری کی سربراہی میں ٹیم نے کراچی سے ملزموں کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم شواہد بھی حاصل کر لئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.