ڈکیتی کی مختلف وادراتوں میں لاکھوں روپے کاقیمتی سامان لوٹ لیا گیا
عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 16:19
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء)سرگودھا شہراور گردنواح کے علاقوں میں چوری ،ڈکیتی کی 8مختلف وادراتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی سامان لوٹ لیا گیا مزاحمت پر ایک شخص کو فائر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کیمطابق 121جنوبی میں صابر خان اپنے والد عمرفاروق کے ہمراہ جھگیوں میں موجود تھا کہ 6نامعلوم مسلح ڈاکواسلحہ کے زور پر آئے اور زبردستی طلائی زیورات ، 80ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز وغیر ہ لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر والد عمرفاروق کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ۔
استقلال آباد میں حیدر علی کے گھرمیں اعظم ، عادل اور جمشید داخل ہوئے اور 15ہزار روپے نقدی اوردیگر قیمتی سامان چھین کر فر ارہوگئے ۔(جاری ہے)
خان محمد والا میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے غلام سرور کے پیٹرول پمپ سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 30ہزار روپے نقدی چھین لی۔132جنوبی میں منشاء ، یاسین ، شہزاد ، خادم ، ریاض اور حسن ساہبی نے گلزار کے ڈیرہ سے 3لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی تین بھینس چوری کر لی۔
گلشن بلال کے سلطان احمد کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد لیپ ٹاپ ، کیمرہ ڈیجیٹل مالیت ایک لاکھ دس دہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔سیال موڑ کے عمردراز کی دوکان کے تالے توڑکر عبدالجبار وغیرہ نقدی ، لیپ ٹاپ اور ٹی وی چوری کر لیا ۔بونگہ کالونی کے محمد شیر کے رقبہ خواجہ آباد سے ربنواز ، غلام حسین ایک لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا درخت چوری کرکے لے گئے ۔جبکہ 91شمالی حق نواز کے رقبہ سے مشتاق اور شیر خان 10درخت چوری کاٹ کر لے گئے ۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.