پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دونوں بہنوں کے ہمراہ 2طیاروں پر لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دونوں بہنوں کے ہمراہ 2طیاروں پر لاہور پہنچ گئے، کل اتوار سے سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سابق صدرآصف علی زرداری کے بچے دوطیاروں میں لاہور اور بذریعہ ہیلی کاپٹربلاول ہاؤس پہنچے ، بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو ایک طیارے میں جبکہ آصفہ اوراْن کی بلی دوسرے طیارے میں لاہور پہنچے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل اتوار سے لاہور میں اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گے ،وہ لاہور میں ہونیوالی ایک اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے اورکل 11جنوری کو لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے ،بعد ازاں شام کو پیپلزپارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ز کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ اگلے دن پیپلزپارٹی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے الگ الگ اجلاس کی صدارت کریں گے اور13کو کراچی لوٹ جائیں گے۔