جیونی ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:14

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) جیونی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید 3 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے جیونی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو اجس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :